جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منگت رام شرما طویل علالت کے بعد جمعرات کو یہاں انتقال کرگئے۔ اُن کی عمر 85 برس تھی اور پسماندگان میں چھ بیٹے
شامل ہیں۔ آنجہانی شرما کے خاندا نی ذرائع نے بتایا کہ اُن کی طبیعت گذشتہ کچھ وقت سے
ناسازگار چلی آرہی تھی اور وہ جمعرات کی صبح اپنی رہائش گاہ پر انتقال
کرگئے۔